پنجاب اسمبلی میں سینٹ کی ایک خالی سیٹ کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پولنگ نو بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گی، حکومتی اتحاد کے پاس دو سو اکسٹھ اور اپوزیشن کےپاس ایک سو آٹھ ووٹ،حافظ عبدالکریم مسلم لیگ ن کی جانب سے امید وار ہیں۔ خدیجہ صدیقی ،مہر عبدالستار اور اعجاز حسین آزاد حیثیت سے سینٹ کی ایک خالی سیٹ کیلئے امید وار سینیٹ کی یہ نشست پرفیسر ساجد میر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔ پنجاب اسمبلی میں پہلا ووٹ حکومتی رکن راجہ صغیر احمد اور دوسرا ووٹ اپوزیشن رکن آشفہ ریاض فتیانہ نے کاسٹ کردیا۔

