ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح اوکاڑا میں بھی مہنگائی نے اونچی اڑان بھر لی، چکن ،بیف، مٹن غریب آدمی کی پہنچ سے کوسوں دور ہوگیا۔ ملک بھر کی طرح مہنگائی نے اوکاڑہ میں بھی عوام کا جینا دوبھر کر دیا چکن 580 سے600 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ دکاندار حضرات کے من مانے ریٹ بازار میں چکن کا ایک ریٹ پر نہ ملنا عوام کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔ گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ پر ریٹ کچھ اور ہوتا ہے اور دکاندار حضرات چکن کے ریٹ اوپر نیچے کر کے سادہ لوح لوگوں سے کھلواڑ کرتے نظر آتے ہیں۔ متوسط اور غریب دیہاڑی دار طبقہ نے گورنمنٹ اف پنجاب سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی درخواست کی ہے

