شمعون عباسی نے اپنی تین شادیوں کے خاتمے پر خاموشی توڑ دی

اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور مصنف شمعون عباسی نے اپنی زندگی کے ایک کم زیر بحث پہلو پر روشنی ڈالی۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شمعون عباسی نے اپنی چار شادیوں، جن میں سے تین ناکام رہیں، کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ نہ میں غلط تھا اور نہ ہی وہ، لیکن ہم ایک ساتھ نہیں چل سکے۔ بعض اوقات دو اچھے لوگ بھی ایک ساتھ زندگی نہیں گزار پاتے۔