بلوچستان میں اگلے چند گھنٹے گیس بند رکھنے کا اعلان

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی مرمتی کام کے باعث عارضی طور پر معطل رہے گی۔ ترجمان کے مطابق مین گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام 30 جولائی کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ مرمتی کام کے دوران کوئٹہ کے علاقوں ہزار گنجی، خازن، سریاب روڈ، قمبرانی روڈ، سبزل روڈ، بکرا منڈی، لنک بادنی، خلجی کالونی، مشرقی بائی پاس، سیٹلائٹ ٹاؤن، پشتون آباد، غوث آباد اور تارو چوک میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔