کراچی (سید ط ل ع ت شاہ) واقعہ میں شیعہ عالم دین مولانا رجب علی بنگش کے صاحب زادے کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔شہر قائد ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے.شہر قائد تکفیری دہشتگردوں کا نیٹورک دوبارہ فعل ہورہا ہے۔
فائرنگ میں پانچ اشخاص زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو نجی ہسپتال لے جایا گیا۔ دو اشخاص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئے جن کو مزید کاروائی کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ضروری کاروائی کی جارہی ہے۔ جاں بحق اشخاص کی شناخت مظہر عباس ولد محمد علی اور علی وارث ولد رجب علی کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مضروبین و جانبحق اشخاص بیٹری کی دکان پہ بیٹھے بتائے جارہے ہیں جہاں فائرنگ کا واقعہ ہوا۔ شنید یہ ہے کہ دو موٹرسائیکل سوار آئے اور فائرنگ کی۔ کسی کار کی موجودگی کا بھی بتایا جارہا ہے جس کی مزید تصدیق کی جارہی ہے۔ علاقہ پولیس، کرائم سین یونٹ، ٹیکنیکل ٹیمز اور دیگر افسران موقع پہ ہیں اور شواہد کو اکٹھا کیا جارہا ہے۔ جائے وقوعہ سے پسٹل کے خول برآمد ہوئے ہیں جن کا فارنزک کروایا جائے گا۔ مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو شواہد کو اکٹھا کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافے سے شیعہ کمیونٹی میں بے چینی اور خوف پایا گیا ہے۔









