سونے کی قیمت میں معمولی کمی، فی تولہ 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے مقرر

مقامی اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، آج مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے ہو گئی۔ جب کہ 10 گرام سونا 171 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے کا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کمی کے بعد 3,354 ڈالر پر آ گئی ہے۔