سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ہفتے کے روز بھی اس میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 335 ڈالر پر آ گیا، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے کو ملے۔ مقامی سطح پر 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا 771 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار 384 روپے کی سطح پر آ گیا۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 41روپے کی کمی سے 4ہزار 031روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 36روپے کی کمی سے 3ہزار 455روپے کی سطح پر آگئی۔