183 ارب روپے کی وصولیوں میں کمی، حکومت کا بجلی سیکٹر میں بڑا کارنامہ

سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نااہلی اور بجلی چوری کی مد میں نقصانات میں بڑی کمی نہ لائی جا سکی، جس کے باعث قومی خزانے کو اب بھی کھربوں روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ڈسکوز کے نقصانات میں صرف 11 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد یہ رقم 276 ارب روپے سے گھٹ کر 265 ارب روپے رہی۔ تاہم، وفاقی حکومت نے بجلی وصولیوں کے نقصانات کم کرنے میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور انڈر ریکوریز 183 ارب روپے گھٹانے میں کامیاب ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق، مالی سال 2023-24 میں ڈسکوز کی انڈر ریکوریز 315 ارب روپے تھیں، جو 2024-25 میں کم ہو کر 132 ارب روپے پر آگئیں۔