کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ جس سے گولڈ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے رجحانات پر اثر پڑ سکتا ہے اور صارفین کے لیے سونا خریدنا مزید آسان ہو گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کم ہوکر 3 لاکھ56 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں943 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد10 گرام سونا 3 لاکھ 5 ہزار 727 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر کم ہوکر 3339 ڈالر فی اونس ہے۔






