لاہور پولیس نے علیمہ خان کے بیٹے کی گرفتاری کی تصدیق کر دی

لاہور پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق شاہ ریز کو 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ ریز ان مقدمات میں مطلوب تھا اور ریاست مخالف… واضح رہے کہ اس سے قبل علیمہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ مسلح نقاب پوش افراد ان کے بیٹے شاہ ریز کو گھر سے زبردستی لے گئے۔ ان کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس چار افراد کچن کے راستے گھر میں داخل ہوئے، جب کہ اس وقت شاہ ریز اپنی بیوی اور والد کے ساتھ بالائی منزل پر موجود تھے۔ مسلح افراد نے گھر کے ڈرائیور کو بھی ہراساں کیا۔ ترجمان تحریک انصاف نے بھی الزام لگایا تھا کہ مسلح افراد دروازے توڑ کر بیڈ روم سے شاہ ریز کو زبردستی لے گئے اور ان کے بچوں کے سامنے کمرے میں تشدد بھی کیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعظم کے سیاسی مشیر راناثنا اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہو ر پولیس چیف نے گرفتاری کی تردید کی ہے۔