پاکستان کے زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 13 ملین ڈالر کے اضافے کے بعد مجموعی ذخائر 19.570 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ جس سے معیشت میں استحکام اور مالیاتی صورتحال میں بہتری کے اشارے مل رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 15 اگست 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 19.570 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر کاحجم 14.256 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.314ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ 15 اگست 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر 13 ملین ڈالر اضافے سے 14.256 ارب ڈالر ہو گئے۔






