ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی نے امیدواروں کے نام فائنل کر دیئے

 پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے ضمنی انتخابات کے دو حلقوں کے لیے امیدواروں کے نام فائنل کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے صوبائی حلقے پی پی-87 سے مُنزا فاطمہ کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا، جبکہ احمد محمد چٹھہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے-66 سے عین احمد پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی، دونوں ٹکٹ نا اہل ہونے والے امیدواروں کی نامزدگی پر ان کی فیملی کو جاری کیے گئے۔