فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیراجز میں پانی کی آمد و رفت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گڈو بیراج پر تین لاکھ کیوسک سے زائد کا ریلہ پہنچ گیا، جبکہ تریموں میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث اپ اسٹریم پر پانچ لاکھ کیوسک سے زائد کا ریلہ ریکارڈ کیا گیا۔ ترجمان… فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے سندھ کے بیراجز میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ رپورٹ کے مطابق گڈو بیراج پر اپ اسٹریم 3 لاکھ 18 ہزار 229، ڈاؤن اسٹریم میں 3 لاکھ 3 ہزار 877 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ سکھر بیراج پر اپ اسٹریم میں 2 لاکھ 85 ہزار 487، ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 2 لاکھ 34 ہزار 717 کیوسک رہا۔ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کے مطابق کوٹری بیراج پر اپ اسٹریم 2 لاکھ 73 ہزار 844، ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 2 لاکھ 44 ہزار 739 کیوسک نوٹ کیا گیا۔ ترجمان زبیر چنہ نے بتایا کہ تریموں پر پانی میں اضافہ ہوکر اپ اسٹریم پر 5 لاکھ 50 ہزار 965 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں پر پانی کی آمد اور اخراج کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔ زبیر چنہ نے مزید کہا کہ سندھ میں بیراجوں اور دریائی بندوں پر کوئی کمزور مقام موجود نہیں، تمام مقامات کو جدید تقاضوں کے مطابق مضبوط بنادیا گیا ہے۔ سندھ میں 102 ایسے پوائنٹس تھے جہاں ماضی میں سیلاب کے دوران واقعات پیش آئے، محکمہ آبپاشی نے 102 پوائنٹس پر بہتری کے خصوصی اقدامات مکمل کرلیے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے پیشگی حکمتِ عملی کے تحت مقامات پر عملہ تعینات کردیا۔ تمام مقامات پر ضروری مشینری، ساز و سامان بھی فراہم کردیا گیا، عوام کو ہر طرح کے خدشات سے محفوظ رکھا جائیگا۔ حکومت سندھ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ حیدرآباد کوٹری بیراج میں بھی نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے، آنے والے دنوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگا۔ انتظامیہ نے دریا کنارے قائم حسین آباد پارک کو عوام کیلئے بند کردیا۔ فلڈ کنٹرول روم کے مطابق کوٹری بیراج اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 73 ہزار 844 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کیریبئن پریمیئر لیگ: صائم ایوب کی دھواں دھار سنچری کی بدولت جمیکا کنگز میچ جیت گیا
- سعودی وزیر ماحولیات کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 5 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- بیرسٹر افتخار گیلانی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- حکومت کا گیس ٹیرف سے متعلق بڑا فیصلہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- August 2026
- July 2026
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






