شوگر ملز مالکان نے منگل سے کراچی میں تھوک مارکیٹوں کو چینی کی ترسیل بند کر دی ہے، جس کے نتیجے میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی دستیابی متاثر ہو گئی ہے۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رئوف ابراہیم کے مطابق، پیر 8 ستمبر تک ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو ایکس مل چینی کی قیمت 175… انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک سے چینی کی درآمدی کنسائمنٹ پاکستان پہنچنے میں کم از کم تین ہفتے کا وقت درکار ہے۔ تاہم، شوگر ملز مالکان نے مصنوعی بحران پیدا کرنے اور اپنے ذخائر کو زیادہ قیمتوں پر فروخت کرنے کے لیے جان بوجھ کر تھوک مارکیٹ میں چینی کی سپلائی بند کر دی ہے۔ جس کے سبب کراچی کی تھوک مارکیٹ میں اس وقت چینی کی فروخت کے لیے کوئی مقررہ نرخ موجود نہیں ہیں۔ رئوف ابراہیم کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں سپلائی کی بندش سے چینی کی فی کلوگرام قیمتوں میں یکدم اضافے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ سندھ کے شوگر ملز مالکان کے خلاف موثرکریک ڈاؤن کرکے چینی کی سپلائی کو بحال کروائے تاکہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کی منصوبہ بندی کو ناکام بنایا جاسکے۔

