سونا سستا ہوگیا، فی تولہ قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے پر آگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا بھی 172 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 31 ہزار 189 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جو 2 ڈالر کی کمی کے بعد 3643 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔