نگران وزیر توانائی محمد علی نے بجلی بلوں میں ریلیف سے متعلق فیصلہ پیر تک ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگست کے مقابلے میں ستمبر کا بجلی کا بل کم آئے گا، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن نہیں ہوگا تو جو لوگ بل دے رہے ہیں ان پر بوجھ بڑھے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا تھا بجلی بلوں میں ریلیف دینے کی تجاویز عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بھیجی ہوئی ہیں، امید ہے کہ اس معاملے پر پیر تک فیصلہ ہو جائے گا۔ وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ ملک بھر میں گیس کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی کیونکہ گیس شعبے میں 350 ارب روپے کے نقصانات پورے کرنے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگست کے مقابلے میں ستمبر کا بجلی کا بل کم آئے گا، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن نہیں ہوگا تو جو لوگ بل دے رہے ہیں ان پر بوجھ بڑھے گا۔ دوسری جانب نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا تھا ملک میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے، کسی چیز کا بحران نہیں ہے، مہنگائی کی بڑی وجہ سپلائی چین کا متاثر ہونا ہے۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں بجلی اور گیس چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور بجلی و گیس چوروں کے خلاف مقدمات درج کر کے وصولیاں بھی کی جا رہی ہیں۔
اہم خبریں
Recent Posts
- یمنیٰ زیدی کے ساتھ پہلی بار کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟ ہمایوں سعید نے بتا دیا
- آئی فون صارفین کے لیے آئی او ایس 17.5 اپ ڈیٹ جاری
- ناران جانے کے خواہشمند سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری
- نیب ترامیم کیس: عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش
- اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست خارج
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015