ای ٹیکسی سکیم: پنجاب میں پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز

سمارٹ ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کے تحت سستی سفری سہولیات اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ای ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ پائلٹ پراجیکٹ شروع کر دیا گیا۔ اس سکیم کے تحت 1100 ای ٹیکسی گاڑیاں نوجوانوں کو 5 سال کی آسان اقساط پر فراہم کی جائیں گی۔ پنجاب حکومت اس منصوبے پر مجموعی طور پر 3.5 ارب روپے کی سبسڈی… یہ گاڑیاں نہ صرف انفرادی طور پر حاصل کی جا سکیں گی بلکہ نجی کمپنیاں بھی بڑی تعداد میں خرید سکتی ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے، جبکہ خواتین، مرد، نوجوان اور کمپنیاں اس سکیم سے استفادہ کر سکیں گے۔ گاڑیوں کی تقسیم شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگی۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کاکہناہےکہ ای ٹیکسی سکیم ایک بڑا پراجیکٹ ہے اس سے پنجاب بھر میں بے روزگاری ختم ہوگی، شہریوں کو سستی آرام دہ ٹیکسی سہولیات فراہم ہوں گی۔