پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور فی تولہ سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3400 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 93 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2915 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 37 ہزار 534 روپے تک جا پہنچی۔ مزید برآں عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 34 ڈالر اضافے سے 3719 ڈالر فی اونس ہے۔






