دریائے چناب اور ستلج کے سیلاب نے جلال پور پیر والا شہر سمیت درجنوں بستیوں کو متاثر کیا ہے، جہاں اب بھی پانی موجود ہے۔ نوراجہ بھٹہ کے مقام پر شگاف پُر کرنے کا کام جاری ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق سیلاب کے باعث ایم-5 موٹروے کا ملتان سے جھانگڑا انٹرچینج تک 13ویں روز بھی ٹریفک معطل ہے اور بحالی… پاکپتن میں دریائے ستلج سے زمینی کٹاؤ میں شدت آگئی ہے، گاؤں سوڈا مکمل طور پر دریا بُرد ہوگیا جبکہ چک باقر کے 50 مکانات بھی کٹاؤ کی نذر ہوگئے۔ دوسری جانب دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ ٹھٹہ کے قریب سجاول پل پر پانی کی سطح بڑھنے سے کچے کے 10 سے زائد دیہات زیرِ آب آگئے، جس سے کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ متاثرہ مکین حفاظتی بندوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ مٹیاری میں کچے کے علاقے بھی متاثر ہو گئے، مکین اپنی مدد آپ کے تحت کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سعید آباد کے کچے کے علاقے زیرِ آب آنے سے فصلیں بھی متاثر ہوگئیں۔






