کے پی کے (خصوصی پوسٹ) پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں سیکورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، اس کارروائی کے دوران تحریک طالبان پاکستان TTP فتنۃ الخوارج کے 2دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا. سکیورٹی فورسز کی جانب سے یہ آپریشن ضلع بنوں کے مغل کوٹ سیکٹر میں کیا گیا جس میں تحریک طالبان پاکستان TTP فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد مارے گئے۔ آپریشن بنوں کے مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب آپریشن کر کے تحریک طالبان پاکستان TTP فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن میں تحریک طالبان پاکستان TTP فتنہ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کی تشکیل کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی کے دوران تحریک طالبان پاکستان TTP دہشت گردوں کے گروپ سرغنہ طارق کچھی اور حکیم اللہ عرف ٹائیگر کو ہلاک کر دیا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ فتنۃ الخوارج تحریک طالبان پاکستان TTP کے ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ طارق کچھی کی دہشت گرد تشکیل تنظیم گزشتہ دو سال سے دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھی، طارق کچھی کی تشکیل فتنہ الخوارج طالبان کیلئے بھتہ خوری میں بھی ملوث تھی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ خوارج طارق کچھی دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کیلئے سہولت کاری میں بھی ملوث تھا۔






