اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز کی تقرری کیلئے ایگزیکٹو کی عدلیہ سے مشاورت لازمی قرار دیدی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 73 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے تین ستون مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ آزاد ہیں اور کسی کو دوسرے پر بالادستی حاصل نہیں۔ فیصلے میں کہا گیا… عدالت نے کہا کہ ججز کی سروس کی شرائط میں آزادانہ، غیرجانبدارانہ اور بیرونی دباؤ سے آزاد ہو کر اختیارات کا استعمال شامل ہو گا، ججز تعیناتی میں وفاقی حکومت اپنے اختیارت اسلام آباد ہائیکورٹ سے مشاورت کے بعد استعمال کرے۔ عدالت نے کہا کہ اسلام آباد میں صوبوں سے ڈیپوٹیشن پر لائے گئے ججز عدلیہ کی خودمختاری کو متاثر کرتے ہیں، عدالتی افسران کی تقرری، مدت ملازمت اور برطرفی کیلئے حکومت ترمیم کرے۔ ترمیم ہونے تک تقرری، ٹرانسفر یا برطرفی سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے ساتھ مشاورت سے ہو گی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ یا اسلام آباد ہائیکورٹ کی مشاورت کے بغیر تقرری، ٹرانسفر یا برطرفی غیر قانونی تصور ہو گی ،عدالت نے وزارت قانون و انصاف اور کابینہ ڈویژن کو فیصلے کی نقول بھجوانے کا حکم دیدیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کرم کا دورہ، عید فوجی جوانوں اور افسران کے ساتھ منائی
- مٹی کے تیل میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، شہری پریشان
- آئی پی ایل سے ایک اور اہم آسٹریلوی کھلاڑی باہر
- کلاؤڈ فلیئر کے سربراہ کا انٹرنیٹ پر مصنوعی ذہانت کے بوٹس سے متعلق بڑا بیان
- ڈونلڈ ٹرمپ کی پریشانیوں میں، عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






