ڈیرہ بگٹی: تحصیل سوئی سے 6 مقامی فٹبالرز اغواء

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے مسلح افراد نے سی ایم گولڈ کپ کھیلنے کیلیے جانے والے 6 فٹبالرز کو اغوا کرلیا۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے کچی کینال کے مقام پر کھلاڑیوں کو اغواء کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سوئی میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے، مغویوں کی تلاش جاری ہے۔ نگراں وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے ڈیرہ بگٹی میں 6 کھلاڑیوں کے اغواء کا نوٹس لے لیا۔ جمال رئیسانی نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی سے رابطہ کیا اور کہا کہ کھلاڑیوں کی بازیابی یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کا کہنا ہے کہ فٹبال کھلاڑی سی ایم گولڈ کپ کوالیفائر کھیلنے سبی جا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی ادارے کوششوں میں مصروف ہیں، کھلاڑیوں کو جلد بازیاب کروایا جائے گا۔