کمپٹیشن کمیشن نے اپنی تازہ اسسٹمنٹ اسٹڈی میں گولڈ مارکیٹ کو دستاویزی شکل دینے کیلئے اتھارٹی تشکیل دینے کی سفارش کر دی۔ کمپٹیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سونے کی مارکیٹ غیر دستاویزی اور غیر شفاف قیمتوں کا شکار ہے، پاکستان میں سالانہ 60 سے 90 ٹن تک سونے کی کھپت ہوتی ہے۔ ملک میں 90 فیصد سے زیادہ سونے کی تجارت غیر رسمی چینلز سے ہوتی ہے، مالی سال 2024 میں 17 ملین ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا، کمپٹیشن کمیشن نے کہا کہ ریکو ڈیک گولڈ پراجیکٹ 37 سالہ دورانیے میں تقریباً 74 ارب ڈالر مالیت کا سونا پیدا کرے گا۔ ریکو ڈیک منصوبہ سونے کی سپلائی چین کو بدلنے کی ممکنہ طاقت رکھتا ہے، غیر دستاویزی مارکیٹ ہونے کی وجہ سے سونے کا زیادہ تر لین دین نقد ہوتا ہے۔ کمپٹیشن کمیشن نے نشاندہی کی کہ غیر دستاویزی مارکیٹ کی وجہ سے سونے کا زیادہ تر لین دین نقد میں ہوتا ہے اور کچھ تاجروں کے گروہ مارکیٹ میں قیمتوں اور سپلائی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ملک میں سونے کے نرخ مقرر کرنے کا کوئی باقاعدہ مارکیٹ میکانزم موجود نہیں، مختلف شہروں کی ایسوسی ایشن روزانہ کی بنیادوں پر قیمتوں کا تعین کرتی ہیں۔ ملک میں سونے کی مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لئے جامع ریگولیشن موجود نہیں،کمپٹیشن کمیشن نے کہا کہ سونے کی ٹرانزیکشن پر پیچیدہ ٹیکس کا نظام اسمگلنگ اور انڈر انوائسنگ کو فروغ دیتا ہے۔ ملک میں سونے کی ریفائننگ تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے، سونے کی ہال مارکنگ کی ناکافی سہولیات کے باعث ملاوٹ کے مسائل جنم لیتے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا کہ سونے کی درآمدات، فروخت اور خالص ہونے سے متعلق قابلِ اعتماد ڈیٹا موجود نہیں۔ سونے کا ڈیٹا نہ ہونے سے مؤثر پالیسی سازی ممکن نہیں، گولڈ مارکیٹ کو منظم کرنے کیلئے کمپٹیشن کمیشن نے جامع اصلاحات تجویز کر دیں۔ کمپٹیشن کمیشن نے سفارش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گولڈ اینڈ جیم اسٹون اتھارٹی تشکیل دی جائے، سونے کی لائسنسنگ، درآمدات اور اینٹی منی لانڈرنگ ریگولیشنز کے نفاذ کیلئے جامع اتھارٹی قائم کی جائے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- معرکہ حق پاکستان کی تاریخ کا سنہرا باب ہے، ہم سمجھوتہ کرنے والی قوم نہیں ہیں: بلاول بھٹو
- اگر امریکی افواج آبنائے ہرمز میں داخل ہونے یا وہاں آپریشن کرنے کی کوشش کریں گی تو انہیں نشانہ بنایا جائے گا، ایران
- حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا فیصلہ
- حیدرآباد کنگز مین کو شکست دیکر پشاور زلمی پی ایس ایل 11 کی فاتح بن گئی
- جانیے ائیر کنڈیشنر کی کارکردگی اور عمر بڑھانے کے آسان طریقے
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






