سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نے ایک لاکھ 67 ہزار کی سطح کو چھو لیا۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 167,229 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ جمعہ کو ٹریڈنگ کے اختتام پر انڈیکس 1,304 پوائنٹس… دوسری جانب، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے کی کمی کے بعد 280.45 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔