شیعہ نوجوان عدیل حسین کو شہید کرنے والے لشکر جھنگوی کے دہشتگرد گرفتار

کراچی (سید طلعت عباس شاہ) سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کراچی میں لشکرِ جھنگوی سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گروہ گرفتار۔ گرفتاریاں حالیہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگز حملوں سے منسلک ہیں۔

مرکزی ملزم امین عرف مینا قاسم رشید کا دہشت گردی کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ وہ اور اس کے ساتھیوں نے فرقہ وارانہ بنیادوں پر شیعہ نوجوان عدیل حسین  کو قتل کیا۔

گرفتار دیگر ملزمان کی شناخت عاصم احمد، زین العابدین اور محمد افروز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے چار پستول اور گولیاں برآمد کی گئیں۔

سی ٹی ڈی نے تصدیق کی ہے کہ کراچی کے مختلف تھانوں میں ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ وہ حالیہ دنوں میں اورنگی ٹاؤن میں شہباز خان اور اقبال مارکیٹ میں عدیل حسین کے قتل میں بھی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں