کراچی (سید طلعت عباس شاہ) شیعہ لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں لاپتہ افراد کی فوری بازیابی اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
احتجاج میں معروف مذہبی و سماجی شخصیات علامہ صادق جعفری، علامہ عقیل موسیٰ اور سماجی رہنما خالد راؤ نے شرکت کی اور اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ شرکاء نے شیعہ افراد کی جبری گمشدگیوں کی شدید مذمت کی۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اہلِ خانہ نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو آئندہ احتجاج بلاول ہاؤس کے باہر کیا جائے گا، اور اس کے بعد ریاستی اداروں کے دفاتر کا رخ کیا جائے گا۔
مظاہرین نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ شیعہ لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔ احتجاج کے دوران شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور #RecoverShiaMissingPersons کے نعرے لگائے گئے۔










