مولانا فضل الرحمن کی ٹرانسجینڈربل پر تنقید

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ٹرانسجینڈر قانون قرآن اور سنت سے متصادم اورقابل مذمت ہے۔ اس میں ترامیم پیش کریں گے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان فوج سمیت تمام اداروں پر حملہ کر رہے ہیں۔ عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔ عمران خان ہوتا کون ہے کہ حکومت کو کہے کہ آرمی چیف کی تقرری کون کرے گا عمران کو بتانا چاہتے ہیں کہ تم لاکھ چیخو وہی ہوگا جو آئین ہے۔