ٹھٹھہ: کار اور ٹرک میں خطرناک تصادم، چار افراد جاں بحق، دو زخمی

ٹھٹھہ میں فقیرگولائی کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم ہوگیا۔ حادثے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچی اور لاشوں اور زخمیوں کو سجاول اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچی اور لاشوں اور زخمیوں کو سجاول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث کراچی منتقل کردیا گیا۔