بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پراکسی سے وابستہ 10 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی بھارتی پراکسی سے وابستہ خارجی عناصر کے خلاف کی گئی۔ فورسز نے مختلف راستوں پر مشتبہ دہشتگردوں… آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے عناصر علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے بعد علاقے میں سینیٹائزیشن مہم جاری ہے تاکہ باقی ماندہ دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ دہشتگردی کے خلاف مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے کارروائیاں تسلسل سے کی جائیں گی۔ حکام کے مطابق اس پیش رفت سے ژوب اور گردونواح میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہونے کی توقع ہے اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔






