پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی، 15 ہزار پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کریش کر گئی اور 15 ہزار پوائنٹس کمی کے بعد ٹریڈنگ معطل کردی گئی۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی 15 ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی سے ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 68 سے 1 لاکھ 53 ہزار پوائنٹس پر آگیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس اور تھرٹی انڈیکس 10 فیصد سے زائد گرگئے، کے ایس ای30انڈیکس 5 منٹ تک 5 فیصدگرا رہے تو کاروبارروک دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث عالمی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے۔ متحدہ عرب امارات نے اسٹاک مارکیٹس کو دو دن کیلئے بند کا فیصلہ کرلیا۔ دبئی فنانشل مارکیٹ اور ابوظبی سیکیورٹیز ایکسچینج پیر اور منگل کو بند رہیں گی۔ کویت اسٹاک مارکیٹ کو بھی اگلے نوٹس تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں شدیدمندی،مارکیٹ 2 فیصد گر گئی، دوسری جانب تائیوان اسٹاک مارکیٹ میں بھی 2.3 فیصد کمی کے ساتھ کاروبار شروع ہوا۔ جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں انڈیکس 1.5 فیصد گر گیا، شنگھائی اسٹاک مارکیٹ 0.27 فیصد کمی کے ساتھ کھل گئی۔