ناکامی کا سبب بننے والی روزمرہ کی عادات کیا ہیں ، جانیے

زندگی میں ہر انسان کامیابی کے پیچھے بھاگتا نظر آرہا ہے مگر وہ ایسی بہت سے عادات ہیں جن کو وہ نظر انداز کر دیتا ہے، کامیابی ان ہی کے قدم چومتی ہے جو اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے پختہ قوت ارادی، جدوجہد، سخت محنت کو اپنا شیوہ بناتے ہیں، مسلسل ناکامی کیوں ہوتی ہے آیئے ہم آپ… زندگی بغیر مقصد کے ایسی ہی ہے جیسے کشتی بغیر پتوار کے۔ ناکام لوگ خواب تو دیکھتے ہیں، مگر ان کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھاتے۔ نہ کوئی پلان، نہ کوئی کوشش لہذا نتیجہ ہمیشہ صفر رہتا ہے۔ دوسروں کو الزام دینا جو شخص اپنی ہر ناکامی یا غلطی کا الزام دوسروں پر ڈالتا ہے، وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، یہ سوچ انسان کو اندر سے کمزور اور سست بنا دیتی ہے۔ جب تک آپ اپنی ناکامی کی ذمہ داری قبول نہیں کریں گے، ترقی کا زینہ نہیں چڑھ سکیں گے۔ ہر وقت بہانے بنانا وقت نہیں ملا، موڈ نہیں تھا، کوئی موٹیویشن چاہیے، کامیابی قسمت والوں کو ملتی ہے، وغیرہ وغیرہ، یہ سب ناکام لوگوں کے بہانے ہیں، کامیابی چاہیے تو بہانے چھوڑنے ہونگے۔ کامیاب لوگوں سے حسد کرنا ناکام لوگ دوسروں کی ترقی دیکھ کر خوش ہونے کے بجائے جلتے ہیں۔ وہ کامیاب لوگوں پر تنقید کرتے ہیں، انہیں خوش قسمت یا چاپلوس کہتے ہیں، لیکن خود کچھ سیکھنے یا بدلنے کو تیار نہیں ہوتے۔ ناکامی کاخوف بعض لوگ اتنے خوفزدہ ہوتے ہیں کہ اپنے خوابوں کی تعبیرپانے کی کوشش ہی نہیں کرتے۔ ناکامی کا خوف انہیں اسٹارٹ لینے ہی نہیں دیتا۔ یہی سوچ انہیں زندگی بھر ایک ہی مقام پر روکے رکھتی ہے، اور وہ مقام یقیناً کامیابی سے کوسوں دور ہوتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت