انسولین انجیکشن کا متبادل؟ جاپان میں گولی کی تیاری میں بڑی پیشرفت

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے روزانہ انسولین انجیکشن کا متبادل جلد ممکن ہو سکتا ہے، کیونکہ جاپان کی Kumamoto University کے ماہرین نے انسولین گولی کی تیاری میں اہم پیشرفت حاصل کر لی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک خاص cyclic peptide کے ذریعے انسولین کو اس طرح محفوظ بنایا گیا کہ وہ معدے سے گزرتے ہوئے چھوٹی آنت تک پہنچ سکے، جہاں سے جسم اسے مؤثر طریقے سے جذب کر لیتا ہے۔ جانوروں پر کیے گئے تجربات میں اس گولی کے استعمال سے بلڈ شوگر معمول پر آ گئی اور ایک خوراک تین دن تک مؤثر رہی۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت اس دیرینہ مسئلے کا حل پیش کرتی ہے کہ انسولین گولی کی صورت میں مؤثر نہیں رہتی، تاہم انسانوں پر کلینیکل ٹرائلز ابھی باقی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ تحقیق کامیاب رہی تو مستقبل میں ذیابیطس کے مریضوں کو روزانہ انجیکشنز سے نجات مل سکتی ہے۔  

کیٹاگری میں : صحت