زیادہ وزن اور موٹاپے سے اکثر لوگ پریشان نظر آتے ہیں اور مختلف ادویات کا استعمال کرتے ہیں مگر افاقہ نہیں ہوپاتا، ماہرین کی جانب سے ایک نئی تحقیق کی گئی ہے جس کے ذریعے وزن میں کمی اور موٹاپے سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس اصول کا نام ’30-30-30‘ رکھا گیا ہے اور یہ امریکی مصنف ٹِم فیرِس کی کتاب ’ دی 4 آور باڈی‘ سے متاثر ہے, یہ وزن کم کرنے کا ایک سادہ اور تیزی سے مقبول ہوتا ہوا طریقہ بن گیا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی خاصا وائرل ہے۔ اس اصول میں 3 آسان قدم شامل ہیں۔ صبح بیدار ہونے کے 30 منٹ کے اندر 30 گرام پروٹین کھائیں,اس کے فوراً بعد 30 منٹ تک ہلکی جسمانی ورزش کریں, اس اصول کے فائدوں میں توانائی میں اضافہ، بے وقت کھانے کی خواہش میں کمی اور وزن پر بہتر کنٹرول شامل ہے۔ چوں کہ مصروف زندگی میں کوئی بھی پیچیدہ ڈائٹ یا سخت ورزش کا معمول اپنانا مشکل ہوتا ہے اس لیے یہ آسان طریقہ ان لوگوں کے لیے خاص ہے جو ڈائٹ ٹریک نہیں کرنا چاہتے اور صبح سویرے سخت ورزش نہیں کر سکتے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو طویل مدتی تبدیلی چاہتے ہیں ۔ یہ طریقہ پہلی بار ایک دہائی پہلے ٹِم فیرِس کی کتاب میں بیان کیا گیا تھا۔ تاہم اب ہیومن بائیولوجسٹ گیری بریکا نے اسے دوبارہ متعارف کرایا ہے۔ کئی افراد نے کہا ہے کہ اس طریقے سے انہیں بھوک پر قابو کرنا آسان ہوگیا۔ علاوہ ازیں ان شوگر کی سطح بھی متوازن ہوگئی۔ یہ ایسا طریقہ ہے جس پر وہ روزانہ باقائدگی سے عمل کرسکتے ہیں۔ اس طریقے کے مطابق پروٹین حاصل کرنے کے لیے ابلا ہوا انڈا، یونانی دہی، پنیر، پروٹین شیک اور چکن کے مقدار لی جا سکتی ہے۔ بس یہ یقینی بنانا ہوگا کہ اس کی مقدار 30 گرام ہو۔ اس کے علاوہ موٹاپے اور وزن کو کم کرنے کے لئے تیز قدموں کی چہل قدمی یا کم رفتار میں سائیکل چلائی جا سکتی جو ایک آسان ورزش ہوگی۔






