عالمی مالیاتی ادارے نے ایران جنگ کو عالمی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا۔ ایک بیان میں کہاکہ ایران جنگ نےجہاں فرنٹ لائن ملکوں کو معیشت کو دھچکا پہنچایا ہے وہیں یہ ان ملکوں کیلئے بھی نقصان دہ ہے جہاں کی معیشتیں بحران کےبعد بحالی کےمرحلے میں تھیں۔ عالمی مالیاتی ادارےکےماہرمعیشت کی جانب سےلکھے گئے مضمون میں کہا گیا ہےکہ ایران جنگ عالمی معیشت کیلئے ایک بڑا جھٹکا ہے، اس جنگ سےمستقبل کےمعاشی حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں ۔






