کراچی: دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے اضافہ کر دیا گیا

کراچی میں دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے اضافہ کر دیا گیا۔ کراچی میں دودھ کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 20 روپے اضافے کے بعد دودھ کی نئی قیمت 240 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈیری فارمر کے لیے دودھ کی قیمت 215 روپےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہول سیلرز کے لیے دودھ کی قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔