سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں دو الگ کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 13 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق فورسز نے باڑہ اور بنوں کے علاقوں میں کارروائیاں کی، باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ ضلع بنوں میں آپریشن کے دوران 3 خوارج جہنم واصل… آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔