وزیر اعظم کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت 80 روپے کم کر کے 378 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعظم کہا کہ خام تیل کی قیمت میں اضافے نے پاکستان کو بھی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کی مشکلات بڑھی ہیں۔ قوم سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پورے خطے میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، عام آدمی کے لیے نئے چینلنجز ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ قومی وسائل محدود ہیں، آج عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے، مہنگائی نے دنیا کی طاقتورمعیشتوں کی کمرتوڑدی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جانتا ہوں کہ پاکستان میں عام آدمی کس طرح زندگی بسر کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دعا ہے کہ کل قومی مشاورت کے حوالے سے وزیرخزانہ اور وزیرپیٹرولیم نے اعلانات کیے ان اعلانات سے پہلے بھرپورمشاورت ہوئی تھی، صدرمملکت نےپوری قومی قیادت کو ایوان صدرمیں دعوت دی تھی، یوان صدرمیں چاروں وزرائےاعلیٰ،آزاد کشمیرکے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں جنگ جلد سے جلد بند اورامن قائم ہوجائے، چھوٹے ٹرکوں کو 70 ہزار اور بڑے ٹرکوں کو 80 ہزار اور پبلک ٹرانسپورٹ کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ مال بردار گاڑیوں کو سپورٹ کرنے کے لیے سو روپے فی لیٹر کے حساب سے سبسڈی دی جائے گی، چھوٹے کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ امداد فراہم کی جائے گی۔ ریلوے میں اکانومی کلاس کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہاکہ صوبائی وزرائےاعلیٰ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس قومی مقصد کےلیےاپنےوسائل بلاتاخیرفراہم کرنے کی کمٹمنٹ کی۔ واضح رہے کہ اب تک وزیراعظم پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے 129 ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کر چکے ہیں۔