حکومتی خصوصی کمیٹی کا اجلاس، پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی مستحکم قرار دے دیا گیا

حکومت کی خصوصی کمیٹی کا تیل اور گیس صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس، پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی مستحکم قرار دے دی۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ملک میں ڈیزل کے ذخائر تقریباً 25 دن کے لیے دستیاب ہیں جبکہ خام تیل کے ذخائر 12 دن کے لیے موجود ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول موجودہ طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے اور تمام ریفائنریز مکمل طور پر کام کر رہی ہیں، حکومت نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ سپلائی کی صورتحال پر مؤثر کنٹرول ممکن ہو سکے۔