کراچی میں بچوں میں خسرہ، چکن پاکس اور ممپس کے کیسز بڑھنے لگے۔ حکام کے مطابق خسرہ، چکن پاکس اور ممپس کی علامات میں بخار، جسم درد اور جلد پر دانے شامل ہیں۔ حکام کا بتانا ہے کہ سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی میں روز 3 سے 4 بچے ان ہی علامات کے ساتھ لائے جارہے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق بدلتے موسم میں وائرل انفیکشنز کا پھیلاؤ بڑھ جاتا ہے،بچوں کو خصوصاً خسرہ اور چکن پاکس کی ویکسین بروقت لگوائیں۔






