پاکستان میں سونا ایک بار پھر مہنگا

ملک بھر میں فی تولہ سونےکے بھاؤ میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق تین ہزار روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ دس گرام سونےکا بھاؤ 2572روپے اضافے سے 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے ہے۔ عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ30 ڈالراضافےسے4753 ڈالرفی اونس ہوگیا ہے۔