وفاقی حکومت نے کیروسین اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کر دی

وفاقی حکومت نے کیروسین (مٹی کے تیل) اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کر دی۔ ڈیزل اور پیٹرول کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کرنے کا نوٹیفیکیشن آ گیا ہے۔ آج رات سے ہی مٹی کے تیل کی قیمت بھی کم کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد میں آج شب وفاقی حکومت کی جانب سے نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں ڈیزل اور پیٹرول کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 17روپے 33پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 450 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 25 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، نئی قیمت 369روپے 72پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ۔ اس سے پہلے آج رات وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کیا تھا اور ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے فی لٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا تھا کہ کہ ڈیزل کی نئی قیمت 385روپے اور پیٹرول کی نئی قیمت 366روپے ہوگی۔