زلمی کی شاندار پرفارمنس، ٹیم کا مومینٹم عروج پر

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جب آپ کی ٹیم اچھا پرفارم کرتی ہے تو مزہ آتا ہے، مختلف پوزیشن پر مختلف انداز میں کھیلنا ہوتا ہے۔ ملتان سلطانز کے خلاف فتح کے بعد پریس کانفرنس میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج کل کرکٹ تیز ہوگئی ہے، ریڈ بال میں بھی تیز کھیلا جاتا ہے، آپ کو کنڈیشنز کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ زلمی کا جو مومینٹم بن گیا ہے اس کو جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سفیان مقیم جس طرح بولنگ کررہے ہیں ان کا مستقبل اچھا ہے، اگر میرے نصیب میں بطور کپتان ٹرافی ہوئی تو ضرور ملے گی۔ بابر کا کہنا تھا کہ خواہشیں تو بڑی بڑی ہیں لیکن جب اور جیسے نصیب میں ہوگا ویسے ملے گا۔