خیبر پختونخواہ میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن، 22 دہشتگرد ہلاک

خیبر ضلع میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 22 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک کمسن بچہ بھی شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر ضلع میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں… حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج سے بتایا جاتا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دہشتگردوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک 10 سالہ بچہ شہید ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔ سکیورٹی اداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ”عزمِ استحکام“ کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔