شمالی وزیرستان: پاک فوج کی کارروائی، فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوششیں ناکام

جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈہ زلول خیل میں افغان اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج نے کارروائی کی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی کارروائی کے باعث فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوششیں ناکام بنا دی گئی۔ فتنہ الخوارج کی دراندازی میں ناکامی پر افغان طالبان نے سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہو گئے جنہیں وانا اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زلول خیل انگوراڈہ میں افغان طالبان نے بلااشتعال فائرنگ کی۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی کر کے متعدد افغان پوسٹیں تباہ کر دیں۔