اسلام آباد کو شکست دے کر حیدرآباد کنگز مین نے فائنل کیلئے رسائی حاصل کر لی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں حیدرآباد کنگزمین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہو ر میں کھیلے گئے دوسرے ناک آؤٹ مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنا سکی۔ یونائیٹڈ کی جانب سے مارک چیپمین 43 رنز بنا کرنمایاں رہے۔ حیدر علی 31، ڈیوون کونوے30، کپتان شاداب خان 22، فہیم اشرف 19، سمیر منہاس 6 اور محسن ریاض 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کرس گرین 21 اور عماد وسیم 1 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔  حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے حنین شاہ اورمحمد علی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔حسان خان، صائم ایوب اور عاکف جاوید نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگز مین نے عثمان خان اور کوشل پریرا کی شاندار 101 رنز کی شراکت کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز اسکور کیے۔ کنگز مین کی جانب سے عثمان خان نے 61 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ باری کھیلی۔ کوشل پریرا 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دیگر بلے بازوں میں کپتان مارنس لبوشین 39، صائم ایوب 38، گلین میکسویل 3 اور معاذ صداقت 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔ یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کرس گرین، رچرڈ گلیسن اور فہیم اشرف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔