عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 74 ہزار 862 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 117 روپے ہو گئی۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی صرافہ بازار بھی متاثر ہو رہا ہے۔






