ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونا 8 ہزار 600 روپے سستا ہوا ہے۔ 8600 روپےکمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونےکا بھاو 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونےکی قیمت7 ہزار 373 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ ایک ہزار 30 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونےکی مالیت 86 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 454 ڈالر فی اونس ہے۔






