ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا شاداب خان سے متعلق بڑا بیان

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے شاداب خان کو بیٹنگ آل راؤنڈر قرار دے دیا۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ شاداب خان اسپیشلسٹ بولر نہیں وہ اب بیٹنگ آل راؤنڈر بن چکے ہیں، ان کو ہم معاذ اور سلمان آغا کے ساتھ پانچویں بولنگ آپشن کے طور پر دیکھتے ہیں۔ شاداب خان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 71 رنز کی اننگز کھیلی تھی لیکن ان کی اننگز رائیگاں گئی اور آسٹریلیا نے 41 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا تھا کہ لوگ کہہ رہے ہیں پچز ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے نہیں بنائی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے، جنوبی افریقا اور نمیبیا ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان ہیں جہاں تیز وکٹوں کے ساتھ اسپن وکٹ بھی استعمال ہوتی ہے۔ ہیڈ کوچ نے کہا تھا کہ ہم نے مکمل پلان تیار کیا ہے اٹھارہ ماہ اس پلان کے مطابق ٹریننگ کریں گے۔ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جنوبی افریقا میں آخری ون ڈے سیریز میں اسپنرز نے واضح اثر ڈالا تھا۔