سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا، جبکہ چاندی کے نرخ کم ہو گئے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 14ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 468ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1523روپے کے اضافے سے 4لاکھ 69ہزار 285روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1305روپے بڑھ کر 4لاکھ 02ہزار 335روپے ہوگئی۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 97 روپے کی کمی سے 7ہزار 797 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 83روپے کی کمی سے 6ہزار 684روپے کی سطح پر آگئی۔






