آئی ایم ایف اسٹیشنری اور سولر پینلز پر ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے پر راضی

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے سولر پینلز کی مصنوعات پر ٹیکس میں مجوزہ اضافہ واپس لینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کے بعد آئی ایم ایف اسٹیشنری اور سولر پینلز پر ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے پر راضی ہو گیا۔ اس پیش رفت کو آئندہ مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے دوران عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے حکومت کی کوششوں کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ریئل سٹیٹ سیکٹر کے لیے مجوزہ ٹیکس رعایتوں پر مذاکرات جاری ہیں۔